ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار:کابینہ کی میٹنگ میں نئے میونسپل کارپوریشنز کی تجویز کوملی منظوری، کئی ایجنڈوں پر بھی لگی مہر

بہار:کابینہ کی میٹنگ میں نئے میونسپل کارپوریشنز کی تجویز کوملی منظوری، کئی ایجنڈوں پر بھی لگی مہر

Sun, 27 Dec 2020 10:32:35    S.O. News Service

پٹنہ،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے حکومت نے بلدیاتی علاقوں پر زور دینا شروع کردیا ہے۔ اتوار کے روز بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں نئی شہری تنظیموں کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں موتیہاری، بتیا، ساسارم، مدھوبانی اور سمستی پور کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار میں میونسپل کارپوریشنوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اور بی جے پی کے پرمود کمار موتیہاری سے ایم ایل اے ہیں، جبکہ نائب وزیراعلی رینو دیوی بتیا سے ایم ایل اے ہیں۔وہیں ساسرام، مدھوبنی اور سمستی پور میں آر جے ڈی کے ممبران اسمبلی ہیں۔ بھوجپوری بتیا، موتیہاری اور ساسارام میں بولی جاتی ہے، جبکہ سمستی پور اور مدھوبنی میں متھلابولی جاتی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے میتھلا منڈل کے تین اضلاع میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ اب یہ تینوں اضلاع میونسپل کارپوریشن بن چکے ہیں۔ ان میں دربھنگہ پہلے ہی میونسپل کارپوریشن ہے۔ ان کے آس پاس کا شہر، بیگوسرا ئے پہلے ہی میونسپل کارپوریشن ہے۔بہارمیں پٹنہ، مظفر پور، بتیا، موتیہاری، چھپرا، مدھوبنی، سمستی پور، بیگوسرائے، کٹیہار، پورنیا، بھاگل پور، بانکا، بہار شریف، مونگیر، گیا، آرا، ساسارام میونسپل کارپوریشن بن چکے ہیں۔ اس سال کابینہ نے سیتامڑھی کو میونسپل کارپوریشن بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی، لیکن اس کا معاملہ کہیں پھنساہوا ہے لیکن انتخابات سے قبل یہ تصویر بھی صاف ہوجائے گی۔

آج کی کابینہ میٹنگ میں حکومت نے 103 نئے میونسپل کارپوریشن بنانے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ آٹھ گرام پنچایتوں کو براہ راست سٹی کونسل بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی 32 نگر پنچایتوں کو سٹی کونسل میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کونسل کی حدود میں توسیع کردی گئی ہے۔ اس میں حاجی پور میونسپل کونسل اور بہار شریف میونسپل کارپوریشن بھی شامل ہے۔ بتادیں کہ بہار میں آبادی کے مطابق میونسپل باڈی تشکیل دی گئی ہے۔ بڑے میونسپل کارپوریشنز ہیں، درمیانی سطح کے شہر سٹی کونسل ہیں اور چھوٹے پیمانے پر شہر ی پنچایتیں ہیں۔ نئی شہری پنچایتوں میں اگلے سال مکھیا کا انتخاب نہیں ہوگا۔ 40 ہزار سے زیادہ آبادی پر نگر پنچایت اور 11 ہزار سے زیادہ آبادی پر میونسپل کونسل تشکیل دی گئی ہے۔


Share: